نگر ( اقبال راجوا) نادرادفتر چھلت میں قائم کیا جائے کیوں کہ ضلع نگر میں سب سے زیادہ شہری سہولیات مین ٹاؤن ایراء چھلت میں دستیاب ہیں جس باعث نادرا آنے والے سائیلین کو معمول کی سہولیات کے ساتھ دفتری امور کی متعلقہ سہولیات کے لئے سہولیت دستیاب ہو سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع نگر میں میں ٹاؤن ایراء میں نادر اافس قائم کیا جائے اس سے نادرا میں آنے والے سائیلین کو کھانے پینے سمیت رفع حاجت کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہو ۔ عوامی حلقوں نے بتایا کہ ہے کہ نادرا دفتر میں شناختی کارڑ اور دیگر لازمی دستاویزات بنوانے والے اکثریت سائیلن کا تعلق بھی تحصیل چھلت سے ہوتا ہے اور جبکہ سائیلین کے لئے نادرا کا طریقہ کار بھی طویل ہوتا ہے ۔ صبح سے لیکر شام تک فوٹو سٹیٹ ہو یا کوئی اور ضرورت کے لئے دور کہیں جانے کے بجائے اسی متصلہ علاقے میں چند قدم کے فاصلے پر ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ سائل کا ایک ہی دن میں کام نہ ہونے کے سبب کسی عزیز کے گھر یا ہوٹل میں کہیں گزارہ کر سکتے ہیں ۔ موجودہ دفتر کو ہیڈ کوارٹر منتقل کرنا احسن اقدام ہے لیکن محکمہء تعمیرات عامہ کے دفتر میں منتقل کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چھلت میں نگر کے باقی تمام علاقوں کی نسبت شہری سہولیات بہت زیادہ ہیں اس لئے اپنے مسائل کے حل کے لئے نادرا دفتر آنے والے دیگر سہولیات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا