سکردو(ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان میں غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش کی خرید فروخت کے حوالے سے مسلسل میڈیا کمپئین کے بعد ضلع سکردو انتظامیہ اہم اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے سکردو بھر میں بڑی مرغیوں کو مضر صحت قرار دیکر دو کلو سے زائد مرغیوں کی خرید، فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ مجسٹریٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ضلع سکردو کے تمام یونین کونسل میں کہیں کسی جگہ حکومت کی طرف سے ممنوع کردہ مرغیوں کی فروخت کی صورت میں دوکان سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دوسری طرف بلتستان کے دیگر اضلاع کے انتظامیہ اس حوالے سے بلکل ہی غافل نظر آتا ہے بلتستان کے دیگر اضلاع میں مانسہرہ سے جعلی غذائی اشیاء اور بیمار بھینس اور مرغیاں براہ راست اُن اضلاع کیلئے ترسیل کیا جارہا ہے لیکن تینوں اضلاع میں ابھی تک اس حوالے سے چیکنگ کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا ہے ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا