چلاس(عمرفاروق فاروقی) داریل کا سیاحتی علاقہ آٹھ میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ میلے میں پولو، کرکٹ،فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے ہوئے۔ جشن آزادی پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گبر کلب اور منیکال کلب کے مابین کھیلا گیا ،ابتداء میں دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا تاہم دوسرے ہاف میں منیکال کلب کی ٹیم میچ کے اختتام تک مخالف ٹیم پر ہاوی رہی اور اسی طرح منیکال کلب نے گبر کلب کو 5 گول کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا،فٹ بال کے فائنل میچ میں غوری کلب نے منیکال بالا کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لیا،کرکٹ میں میرون کلب نے چچلے کلب کو ہرا دیا جبکہ والی بال میں گبرکلب نے منیکال کلب کو شکست دے دی۔ فائنل میچز کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ ہدایت اللہ نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا