استور(ظفر عباس افریدی) استور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہسپتال عیدگاہ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے مریض خوار ہو رہے ہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان استور ڈسٹرکٹ اسپتال کو مکمل طور پر نظر آنداز کررہا ہے استور ڈسٹرکٹ اسپتال کو پیرامیڈیکل اسٹاپ کے رحم کرم پر رکھنا زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار چونگرہ یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر خادم حسین جنرل سیکرٹری مبشر اور کابینہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ ضلع استور میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہا ہے بارہا شکایات کے باوجود استور ڈسٹرکٹ اسپتال کی حالت بہتر کرنے کے لئے آقدامات نہ کر نا محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال کو محکمہ پی پی آیچ آئی کو دیا جائیں محکمہ پی پی آیچ آئی کی کارکردگئی علاقے میں کسی حد تک بہتر نظر آرہی ہے محکمہ پی پی آیچ آئی کے ڈاکٹر استور کے بالائی علاقوں میں فرائض سر انجام دئے رہے ہیں جبکہ محکمہ ہیلتھ ہیڈکواٹر استور میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی نہی بناسکی ہے pphi کی کاردگی سے عوام کسی حد تک مطمعن نظر آرہی ہے انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیاہے کہ استور ڈسٹرکٹ اسپتال کو کم آز کم ایک سال تک محکمہ پی پی ایچ کو دیا جائیں۔
استور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہسپتال عیدگاہ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے مریض پریشان،پی پی ایچ کے حوالہ کرنے کا مطالبہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا