اسلام آباد(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم زاہد حسین کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپک 2018 کا سفیر نامزر کر دیا گیا۔
جنوبی کوریا میں 9 فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپک 2018 میں پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے اتھلیٹ شرکت کریں گے۔ اولپمک انتظامیہ نے پاکستان کے نوجوان زاہد حسین کو ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین اولمپیک تقریبات میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کریں گے اور پاکستان میں سیاحت کے مواقع اور قدرتی مقامات کے بارے میں اگاہ کریں گے۔
سیئول میں زیر تعلیم زاہد حسین کا کہنا تھا کہ وہ اولمپیک مقابلوں میں شریک دنیا بھر کے اتھلیٹس کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ پیش کریں گے۔ کھیلوں سے شغف رکھنے والے دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا