گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں سی پیک کے تحت فری زون اور ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ اورآنیوالی نسل کیلئے چینی صدرکاتحفہ ہیں، سی پیک خطے کی خوشحالی کاباعث بنے گااور بلوچستان کیلئے پیکج کی فنڈنگ رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اُنکا کہن اتھاکہ سی پیک نوازشریف اورچینی صدرکاوژن تھاجو آج حقیقت بن رہاہے، آج چینی صدراورنوازشریف کے وژن کوعملی جامہ پہنانے کادن ہے، گوادرپورٹ،فری زون،ایسٹ وے،ایکسپریس وے،دیگرمنصوبے آج حقیقت ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ چین نے پاکستان کوپائیدارتوانائی کے منصوبے دیئے ہیں ،گوادربندرگاہ کالازمی جزوہے، منصوبوں میں ماحولیاتی آلودگی کاخیال رکھاجارہاہے، مواصلاتی نظام کومستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کیاجارہاہے، موجودہ پالیسیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، فری زون ، توانائی اوردیگرمنصوبے ملک میں لوگوں کوروزگارفراہم کریں گے، بلوچستان کیلئے پیکج دیں گے جس کیلئے فنڈنگ رواں سال شروع ہوگی۔
دوسری طرف گلگت بلتستان جو سی پیک کا گیٹ وے ہے مگر مقامی حکومت لوکل اخبارات میں بیانات کے ذریعے سی پیک سے فوائد حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور گلگت بلتستان میں سی پیک میں چاروں صوبوں کے برابر حقوق یا متنازعہ حیثیت کی بنیاد پر تیسرے فریق کے طور پر شامل کرنے کا مطالبہ جُرم بنتی جارہی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا