لاہور (ویب ڈیسک )ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی طرف سے کی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے ایک ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص پاکستان سے بچوں کی جنسی زیادتی سے متعلق کچھ ویڈیو مواد اپ لوڈ کر رہا ہےاور مذکورہ ویب سائٹ کے اکاونٹ کو چار افراد استعمال کر رہے ہیں جہاں سے بچوں کی جنسی زیادتی کی تصاویر اور کچھ ویڈیو مواد ویب سائیٹ پر اپ لوڈ ہوا ہے۔ ایف ائی اے نے جھنگ کے سٹلائٹ ٹاون میں ایک مکان پر جب چھاپہ مار کر ملزم تیمور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جو اس وقت بھی مبینہ طور پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم تیمور مقصود الیکٹریکل انجئنیر ہے اور اس کے گروپ کے مزید چار ارکان نیوزی لینڈ، امریکہ اور سویڈن سے شامل ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا