اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) گورنر گلگت بلتستان میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان کے بیٹے ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان نے اپنے چھوٹے بھائی سلمان خان پر بھی سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ جائیداد تنازعے خاندانی چیپقلش میں منشیات کا عادی اُنکا بھائی ملوث ہے۔ ہفتے کی شام کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے اپنے ہی والدین پر الزام لگایا کہ میرا بھائی نشے کی وجہ سے چار نوکریوں سے فارغ ہو چکا ہےوہی بھائی لاہور میں چار مہینے زیر علاج رہے ہیں جس پر تقریباً 22 لاکھ روپے خرچ ہوئے جو سرکاری خزانے سے ادا کئے گئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جوشخص نہ عوامی نمائندہ ہے اور نہ ہی اس کے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہے مگر اُس کی علاج پر پر سرکاری خزانے سے 22لاکھ روپے خرچ کرنا سنگین جرم ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا