گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان پولیس نے خنجراب پاس کے آس پاس میں سیاحت کی غرض سے آنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے دنیا کا انوکھا ترین سزا دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ خنجراب پاس کوماحولیاتی سے پاک رکھنے کیلئے محکمہ سیاحت اپنی ذمہ داریوں نے بلکل ہی غافل نظر آتا ہے اس صورت حال کو دیکھ کر وہاں سیکورٹی پر مامورپولیس کی جانب سے سزا کے نام پر سیاحوں کی مسلسل تذلیل کی جارہی ہے جوکہ شائد ہی دنیا کی تاریخ میں کہیں دیکھنے کو ملتا ہو۔ گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرے عام مرغا بنایا جاتا ہے حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سیاحتی مقامات پر قانون کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے اور اس قسم کے جرم میں جانے انجانے طور پر مرتکب ہونے والوں پر جرمانہ عائد کریں،لیکن گلگت بلتستان پولیس نے اپنی طرف سے ہی ایک نیا قانون ایجاد کیا ہوا ہے جو کہ علاقے کی بدنامی اور سیاحت پر منفی اثر مرتب کر سکتا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا