چلاس ( راجہ دانش )انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمدنے دورہ چلاس کے موقع پر فارنر رجسٹریشن اینڈ فسلٹیشن سنٹر زیرو پوائٹ کا افتتاحی تقریب کے بعد کہا کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں پولیس کم وسائل کے باوجود اپنے فرائض منصبی مکمل ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔محکمہ پولیس میں سزا وجزا کو فروغ دیا جارہا یے اور محکمے کے اندد موجود کالی بھڑیوں کا صفوں سے نکال کر محکمے کو ایک صاف شفاف اور مثالی ادارہ بنایا جائےگا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ایک پرامن اور کرائم جرائم سے پاک خطہ بنانے کے لئے داجلی اور خارجی راستوں پہ سکورٹی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اور گلگت شہر کے بعد تمام ضلعی ہیڈکواٹرز کو سیف سٹی بنانے کے لئے تمام چوراہوں اور اہم علاقوں پہ سکوڑٹی کیمروں کی تنصیب عنقریب کی جائیگی اس موقع پی ان کئ ہمراہ ڈیٹی کمشنر دیامر دلدار ملک ایس پی دیامر محمد اجمل اور محکمہ پولیس دیامر کے اعلی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پولیس میں ترقی کا عمل میرٹ کی بنیاد پہ ہوگا اور شولڈر پرموشن کا خاتمہ کیا جا یگا۔جس سے پولیس میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا آپس میں روابط کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا جائیگا جس سے پیغام راسائی میں آسانی ہوگی۔قبل ازیں چلاس آمد پہ دیامر پولیس کا چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا