شگر (نامہ نگار)علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس الدین نے کہا ہے کہ دلاور عباس کا قتل قومی سانحہ اور پڑھا لکھا پنجاب کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے شہید دلاور کا خون رائیگاں نہیں جائے گا جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کی روشنی میں دورانِ تعلیم مرنا شہید کا درجہ رکھتا ہے لہذ ا دلاور عباس شہید کا خون ضرور انقلاب لائے گا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے جس کے باعث بے گناہوں کا خون معمول بنتا جارہا ہے زینب کے بعد دلاور عباس کے قتل نے واضح کردیا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دلاور شہید کے قاتلوں کی سیاسی پشت پناہ بننے کے بجائے انہیں عبرت کا نشانہ بنا کر دلاور کے بوڑھے والد کو انصاف فراہم کریں اور طالب علموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ کسی کا بھی لخت جگر بے موت نہ مر سکیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا