شگر(عابدشگری) محکمہ تعلیمات عامہ بلتستان ڈویژن دیگر ڈویژن کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ لیکن جس طرح کم وسائل میں محکمہ تعلیم شگر نے جو پیش رفت حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف اور لائق تحسین ہے۔کم وسائل کے باؤجود محکمہ تعلیم شگر دیگر اضلاع کیلئے نمونہ ہے۔گلگت بلتستان کے تاریخ میں پہلی مرتبی ڈی ڈی اوز اور کیشئر کی استعداد کار میں بہتری کیلئے کسی تربیتی نشست ہوا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ڈی ڈی اوز اور کیشئرز بہتر تربیتی سکل کو اپنے روزمرہ زندگی میں اپناکر اپنے فرائض منصبی میں بہتری لائیں۔اوراپنے ذمہ داریوں کو احساس ذمہ د اری کیساتھ بجا لائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر بابر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری اور دیگر نے محکمہ تعلیم شگر کی جانب سے ڈی ڈی اوز اور کیشئر کیلئے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ دور مقابلے کا دور ہے ۔ ہر ایک کواپنی فرائض اور ذمہ داریوں سے واقف ہونا لازمی ہے۔ہم اس وقت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جب ہم اپنے حصہ کا کام مقررہ وقت پر بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دے۔اپنے ذمہ داری پر کسی سے رجوع ہونا اچھی بات نہیں۔محکمہ تعلیمات عامہ شگر کی اقدامات قابل ستائش اور لائق تحسین ہے۔سب سے کم وسائل اور فنڈز کے باؤجود ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کی تعلیمی میداں میں انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے۔ جوکہ دیگر اضلاع کیلئے قابل تقلید ہے۔ہم امید رکھتے ہیں دیگر اضلاع کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع شگر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو اپنائیں۔اس سے پہلے شرکاء کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے ناصر علی اور عبدالسلام نے کہا کہ ہم اپنے فرائض سے ناواقف تھا اور جبکہ ہمیں روزمرہ کی ذمہ داریوں کو انجام دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔اپنی کمزوری چھپانے کیلئے اپنے حصے کی کام کو دوسروں کی سر تھوپتے تھے۔کوئی بھی اپنے ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہ تھا تاہم اس ورکشاپ کے بعد ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جوہمیں آنے والے دنوں میں بہتر کام آئیں گے۔ ہم ان ورکشاپ میں سکھائے گئے عملی زندگی میں اپنانے کی کوشش کرینگے۔اور اپنے کام میں بہتری لائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا