شگر(عابدشگری)ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی انسداد پولیو کی تین روزمہم شروع ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین،ایس پی شگر ضیاء اللہ خان،امام جمعہ چھورکاہ سید طہٰ شمس الدین الموسوی،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،پی پی شگر کے صدر کاچو حیدرعلی خان اوردیگر مہمانوں نے ڈی ایچ او آفس شگر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت شگر میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی لانے کے لئے تمام متعلقہ زمہ داران کو متحرک کردیا گیا ہے اور آئندہ چند مہینوں میں عوام کو تبدیلی نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ شگر کو پولیو فری زون بنانے کے لئے محکمہ صحت شگر پر عزم ہیں اور انتظامیہ اور علمائے کرام کی تعاون سے ہی علاقے کو اس بیماری سے پاک کرلیں۔ان کاکہنا تھا کہ پولیو ایک لعنت ہے اس سے بچاؤ کی قومی مہم کی کامیابی ہم سب کی ذمہ داری اور فریضہ ہے۔ پولیو کی وجہ سے پاکستانیوں کو دنیاء بھر میں پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کا خطہ خوش قسمت ہے کہ یہاں اب تک کسی قسم کی پولیو کی کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔دیگر شہروں سے آنے والوں کی وجہ سے خطرات کا سامنا ہے۔ہمیں اس مہم کی کامیابی کیلئے تمام اداروں اور شہریوں کی تعاؤن درکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مانٹرنگ رپورٹ کے مطابق شگر میں دو جگوں پر بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے رہ گئے تھے۔تاہم اس دفعہ سے ایسی کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہوگا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر کی نئی آفس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس الدین نے فتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی شگر سمیت تمام محکموں کے زمہ داران موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید طہٰ شمس الدین نے کہا کہ ڈی ایچ او شگر ضلع شگر کو صحت کے میدان میں ایک مثالی ضلع بنانے کے لئے پر عظم ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سید صادق شاہ اپنے اس عظم کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم وصحت معاشرے کا دو اہم جز ہیں اگر یہ دونوں محکمہ ٹھیک ہوجائیں تو پورا معاشرہ ٹھیک ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کا زمہ دار اپنے شعبے کے ساتھ مخلص ہوکر کام کریں تو ہر شعبہ ٹھیک ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع شگر ایک نیا ضلع ہونے کے ناطے اس ضلع پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے لہذا ہمیں امید ہے کہ ڈی ایچ او شگر اپنی زمہ داریاں بطور احسن انجام دیتے ہوئے شگر کے عوام کو بہتر طبئی سہولیات ان کے دلہیز پر پہنچانے میں کامیاب ہوں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا