سکردو ( ڈسٹرک رپورٹر) سکردو میں کمشنر بلتستان اور سینئر وزیر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی اکبر تابان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی آئرلائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشرف رسول نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے سروسزکو بہتر بنایاجارہا ہے، سیاحت کے موسم میں روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم چارٹر فلائٹس شروع کی جائیں گی۔اُنکا کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اگر پی آئی اے کی فلائٹس چلتی رہیں تو بلتستان میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی،عوام کی معاشی حالت بہتر ہوگی،علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں پی آئے اے کانمایاں کردار ہے۔اس موقع پرڈی سی سکردو نے پی آئی اے کے حکام کو بلتستان کی تاریخٰی ،جغرافیائی،سیاحتی شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
یاد رہے اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کیلئے فلائٹس ایک عذاب سے کم نہیں جہاں عوام نہ صرف کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے بھی ایجنٹوں کو اضافی رقم دے بغیرسیٹ کنفرم ناممکن ہوچُکی ہے۔
پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری سُنا دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا