کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجونئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کے مطابق نئے قائدایوان کیلئے کل 54 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں عبدالقدوس بزنجو نے 41 جبکہ ان کے مدمقابل پشتونخوا میپ کے آغا سید لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کئے اور 9 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے عبدالقدوس بزنجو اور آغا سید لیاقت کے درمیان مقابلہ ہواجس میں 54 ارکان نے حصہ لیا،وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ق لیگ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو نے 41 ، پشتونخوا میپ کے آغا سید لیاقت نے صرف 13 ووٹ حاصل کئے جبکہ 9 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ پشونخوا میپ کے منظور کاکڑ ،نیشنل پارٹی کے مجیب الرحمان حسنی،خالدلانگو اورفتح بلیدی نے بھی عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا، نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا