گلگت(پ،ر )نگر کالونی میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور محکمہ برقیات کے ناروواں سلوک کے خلاف انجمن سجادیہ نگر کالونی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک انجمن کے عہدداران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنوداس اور نگر کالونی میںحال ہی میں انرجی میٹر لگائے ہیں ۔جوکہ بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے احسن اقدام ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ محکمہ برقیات کے ذمہ داروں نے میٹرز لگاتے وقت ان سے وعدہ کیا تھا کہ کالونی میں کسی قسم کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور بجلی مسلسل اس وقت تک میسر کی جائے گی جب تک کی نلتر پاور ہاؤس سے فنی خرابی کے باعث بجلی بند نہ کی جائے۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ کونوداس کو مسلسل بجلی فراہم کی جارہی ہے اور نگر کالونی میں 18سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی اور محکمے کے وعدے کی نفی ہے۔انجمن سجادیہ نگر کے عہدیداروں نے محکمہ برقیات کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کالونی میں عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پر پورا اترتے ہوئے مسلسل بجلی فراہم کی جائے دیگر نگر کالونی سے اینرجی میٹرز اتار کر دریا میں پھینک دیں گے اور محکمہ برقیات کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ا
اہلیان نگر کالونی گلگت نے محکمہ برقیات کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا