جج متکبر اور وکلاءمتشدد ہوگئے، چیف جسٹس

0 0

اسلام آباد( ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قصور کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ زینب ہماری بھی بیٹی تھی۔ انہوں نے الرازی میڈیکل کالج کے الحاق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بغیر وکلاءتحریک نہیں چل سکتی تھی۔ اس تحریک کا منفی پہلو یہ نکلا کہ جج متکبر اور وکلاءمتشدد ہوگئے۔تکبر ایک ناسور اورجج کی موت ہے۔ جج میں تکبر آجائے تو وہ جج نہیںرہتا۔ وکلاءسے بھی ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website