سکردو(ڈسٹرک رپورٹر) ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو بلتستان کا سب سے بڑا اور اکلوتا ہسپتال ہے جہاں بلتستان کے چاروں اضلاع سے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا 24 گھنٹہ رش رہتا ہے۔ لیکن ہسپتال انتظامیہ کی افسر شاہی کی وجہ سے جہاں مریض گھنٹوں لائن میں لگ کر پرچی حاصل کرنے کے بعد سرکاری ڈاکٹروں کے نجی دوا خانوں کے آگے بے بس ہیں وہیں ہسپتال کے ارد گرد ناقص صفائی کی وجہ سے مزید مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔گزشتہ ماہ ضلع سکردو میں سولڈویسٹ منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد عوام نے شہر بھر میں کچرے ڈھیر کی ڈمپینگ کے حوالے سے ایک اُمید پیدا ہوگیا تھا لیکن سولڈ ویسٹ منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیوں کو عوامی دیدار کرانے کے بعد کہیں نظر نہیں آرہا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں سے جو کچرے نکلتاہے وہ انتہائی خطرناک ہوتاہے ہسپتال کے اردگرد سے روزانہ کی بنیاد پر کچرہ اُٹھا کر شہر سے دور کسی مقام پر تلف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا