سکردو(پ ر) قلیل تنخواہ کے باؤجود سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے بہتر پرفارمنس دینے والے سیپ سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔اساتذہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان پر رحم کریں اور تنخواہ فوری طور ریلیز کریں۔گلگت بلتستان کے سینکڑوں سیپ اساتذہ گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تنخواہوں کی بروقت عدم وصولی کی وجہ سے ان اساتذہ کی گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں فوری طور ریلیز کیا جائے۔ ساتھ ہی انہو ں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں ریگولر کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ورنہ ہم بھی کنٹیجنٹ ملازمین کیساتھ دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔
قلیل تنخواہ کے ساتھ بہترین پرفارمنس دینے والے سیپ سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا