اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تمام بیورو دفاترزاورافسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں افسران کااجلاس ہوا۔ اعلامیہ نیب کےمطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نےنیب کےتمام علاقائی بیوروزکی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےہدایت کی ہےکہ کوئی بھی انکوائری یاتحقیقات قانون کےدائرے کے باہرنہیں ہونی چاہیے۔ ملک84 ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے۔ چیئرمین نیب نیشرکاء کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے نیب کے بارے 173 فیصلے اور قانون پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں۔ موبائل کمپنیوں کو بھی ٹیکس کی عدم فراہمی پراحتساب کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے ساتھ ملکر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا