شگر(عابدشگری)چھورکاہ کے ٹرانسپورٹرز کا بھی کمپنی بن گیا عوامی سہولت کی خاطر ہر آدھ گھنٹے بعد شگر سے سکردو اور سکردو سے شگر کے لئے روانہ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق دیگر کمپنیوں کی طرح چھورکاہ کے ٹرانسپورٹروں نے بھی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ٹرانسپورٹروں پر مشتمل ایک کمپنی بنا لیا ہے سدا بہار ٹریول کے نام سے بنائی گئی اس کمپنی کے صدر محمد شریف نائب صدر آغا شجاعت منیجر محمد حسن اسسٹنٹ منیجر غلام مہدی کو بنایا گیاہے۔ علمائے امامیہ شگر کے صدر نے فیتہ کاٹ کر کمپنی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مؤقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے صدر محمد شریف نے کہا کہ ہم نے عوام کی سہولت کی خاطر اس کمپنی کا قیام عمل میں لایا ہے اور مستقبل قریب میں شگر سے گلگت سروس شروع کرنے کا ارادہ ہے اور عوام کے تعاون سے ہی انشاللہ اس سروس کا کامیاب بنایا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا