اسلام آباد( ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ میری پارٹی کو دیا جائے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے یہ تجویز گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان میں حکومت کو انتہائی مشکل کا سامنا ہے اور وہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے روزانہ ہی کوئی نہ کوئی وزیر استعفیٰ دے رہا ہے۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی وہاں حکومت ہے اور اگر اسی طرح ہلچل مچی رہی تو تحریک عدم اعتماد منظور بھی ہوسکتی ہے۔
بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام کی مصبیت پھنسے نون لیگ سے مولانا کا اہم فرمائش۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا