کراچی( نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے حوالے سے جامعہ پالیسی مرتب نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہے .یہ بات نوجوان صحافی و صدر پروفیشنل سوشل ورکرفورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا .ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت بے روزگار ہے .جس کی واضح دلیل گلگت میں انجئنیر ایسوی ایشن کا اپنے حق کےسلسلے میں ہونیوالے احتجاج ہے.حکومت کی طرف سے واضح پلان نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں.ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے پروگرامات ترتیب دینا چاہے جس سے بے روزگاری کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکے جس کے لئیے علاقے کی جغرافیائی حالات کے مطابق شعبہ جات میں نوجوانوں کو ٹرینگ مہیا کرنے کی ضرورت ہے.انہوں نے وزیر اعلیٰ وچیف سکرٹیری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر بے روزگاری کے خاتمے کے لئیے اپنا کردار ادا کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا