گلگت (پ،ر )پارلیما نی کمیٹی ، انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی کے مابین ہو نے والے معاہدے اور سفارشات میں سے منر لز پالیسی اور بلا واسطہ شقوں کو نکالنے کے بعد ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے کور کمیٹی میں شدید اضطراب پیدا ہو گیا ہے اور حکومت کی جانب سے ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012کو ختم کر کے نیا 2018کا ایکٹ لانے پہ اتفاق ہو ا ہے ۔ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے ذرائع کے مطابق مزید ایک دن حکومت کو دینے پہ اتفاق ہوا ہے اور جو وعدہ پارلیما نی کمیٹی نے کیا ہے اس پر سینئر وزیر حا جی اکبر تابان سے استعفیٰ کا مطا لبہ کیا جائے گا اور نیا ٹیکس ایکٹ لانے میں حکومت ایکشن کمیٹی و انجمن تا جران کا کاندھا استعما ل کیوں کر نا چا ہتی ہے ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ تین نکاتی ایجنڈے پہ اتفاق ہوا ہے اگر ان تین شقوں میں سے ایک بھی شق نکال کر نئے ٹیکسز کے نفاز کے لیئے ایکشن کمیٹی و انجمن تا جران کا کاندھا استعما ل کر نے کی حکومت نے چا لا کی کی تو حکمرانوں کا ائیر پورٹ پر ہی گھیراوکیا جا ئے گا ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے نیت میں فتور پا یا جا رہا ہے جس کے بدلت دو شقوں کا نکال کر نئے انکم ٹیکسز سمیت دیگر ٹیکسز کا نفاز چا ہتی ہے جن دو شقوں کو نکال کر حکومت نے نو ٹیفیکشن کے لیئے سمر ی تیار کی ہے اس سمری پہ کور کمیٹی نے عدم اعتماد کیا ہے اور اس قسم کے فراڈ پہ ایکشن کمیٹی و انجمن تا جران ہر گز خاموش نہیں رہینگے اور اب ہم نے حکومت کی چا لا کی کو بھانپا ہے اس طرح حکومت اندھیر ے میں رکھ کر الفاظ کی ہیرا پھیری کر کے سمری تیار کر کے نیا ٹیکسز لگانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتا ئج بر آمد ہو نگے ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ جن شقوں پہ ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کا اتفاق ہوا ہے اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی نیا نو ٹفیکشن منظور نہیں ہے اور جو بھی نئی سمری ہو گی اسے ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے چیئر مین و صدور کو دکھا کر اعتماد میں نہیں لیا گیا تو اس سمری کو ہم اپنے جو تے کے نوک پہ رکھتے ہیں اور اس کے بعد حکومت کے ساتھ ملاقات عوامی عدالت میں ہو گی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا