شگر(عابدشگری)ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع شگر کو مثالی پولیس فوس بنانا اور شگر میں صدیوں سے جاری امن و آشتی کا برقرار رکھنا ان کا اولین ترجیح ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا مشن ہے۔قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا اورانصاف کا ایک ہی سکہ رائج کرنامیری ذمہ داری ہے ۔جبکہ محکمہ پولیس شگر کو درپیش وسائل کی کمی اور مشکلات سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنا شگر میں پولیس نفی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کرنا بھی ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔شگر میں امن امان اور صدیوں سے جاری امن و آشتی کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شگر کی پولیس سربراہ بننا اعزاز اور چیلنج ہے ۔ لیکن وہ اس چیلنج کو علاقے کی بہتری کیلئے قبول کرتے ہیں۔شگر پولیس کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے لیکن اسی محدود وسائل میں رہتے ہوئے شگر پولیس کو ایک منظم فورس اور پولیس کو عوام کی خدمت گار اور عوام دوست بنانا میرا اولین ترجیح ہے۔یہاں مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ آپس میں پیار و محبت کیساتھ صدیوں سے رہ رہے ہیں۔اور لوگوں کے درمیان رشتہ داریاں ہیں۔ جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔اس امن و آشتی کو ہمیشہ برقرار رکھنا شگر پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انکا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں لہذا قانون شکن افراد کو کوئی رعایت نہیں ملے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دیا جائے گا۔ور جرائم کے مرتکب افراد کو کئی رعایت نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں پولیس کی بہتری اور امن امان کو برقرا رکھنے کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو برؤکار لایا جائے گا۔ جس کیلئے عوام اور علماء کی تعاؤن نہایت ضروری ہے۔ امید ہے کہ شگر کی علماء اور عوام محکمہ پولیس کیساتھ شگر کی بہتری کیلئے تعاؤن کرینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا