واشنگٹن( آن لائن نیوز ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ کے مشیرساجد تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا موازنہ بھارت کے بجائے بنگلا دیش اور سری لنکا سے کیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ پاکستان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار ہے لیکن حرف آخر نہیں ، معاملات بہتر کیے جاسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کی ٹویٹ نے دنیا بھر میں ہلچل پیدا کردی ہے، امریکا یہ سمجھتا ہے کہ 33ارب ڈالر کرپشن کی نذر ہوئے ، اس کی امداد صحیح جگہ نہیں پہنچتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ا مریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے بھی پاکستان سے واپسی پر مایوسی کا اظہارکیاتھا۔اُنکا مزید کہنا تھا کہ اسامہ اور حقانی نیٹ ورک کی سپورٹ پر پاکستان دنیا کو مطمئن نہیں کر سکاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ترقی کی دوڑ سے پیچھے رہ چکا ہےاور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا فقدان آج ملک کواس نہج پر لے آیا ہے۔امریکا سمجھتا ہے پاکستان یا بھارت کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ہےاور پاکستان کے دوہرے معیار کی وجہ سے امریکا کا بھارت کی طرف جھکاؤ زیادہ ہے لیکن پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا