کھرمنگ( ذوالفقار علی کھرمنگی)ضلع کھرمنگ گلگت بلتستان کا ایک اہم اور تاریخی ضلع ہے.لیکن یہ ضلع گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں کی نسبت پسماندہ ضلع ہے.صحت ,تعلیم اور دوسرے سہولیات کے ناپید ہونے پر یہاں کے باسی سکردو شہر سمیت گلگت بلتستان و پاکستان کے دوسرے شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہے۔کھرمنگ ضلع کے اکثر باسی اپنے علاقے کو صرف اس لئے چھوڑنے پر مجبور ہے کیونکہ کہ یہاں پر نہ ان کے بچوں کے لئے تعلیم کی سہولیات موجود ہے نہ صحت و روزگار کے زرائع .اسی لئے یہاں کے باسی اپنی جنت نظیر خطے کو الوداع کہتے ہیں.کھرمنگ ضلع چھوٹے اور بڑے علاقوں پر مشتمل مہدی آباد سے اولڈینگ کے آرپار آباد ہے.جس میں بنیادی سہولیات زندگی نہ ہونے کی بنا پر لوگ اپنے علاقے کو خیر آباد کہنے پر مجبور ہے.واضح رہے کراچی سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں گلگت بلتستان کے دوسرے ضلعوں کے باشندوں کے نسبت کھرمنگ ضلع کے باشندے کثیر تعداد میں ہجرت کر کے آباد ہوئے ہے.جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ کھرمنگ ضلع میں سہولیات زندگی بہم پہنچانے کے لئیے سرکار نے کھبی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔
ضلع کھرمنگ میں تعلیم,صحت اور روزگار کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا