چین کی ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو Oppo (آن لائن) چین نے اسمارٹ فونز کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے والی ٹیکنیک تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ محض پانچ منٹ اپنے فون کی بیٹری چارج کرتے ہیں تو یہ دو گھنٹے تک فون استعمال کرنے کے لیے کافی ہو گی۔ اوپو کے نائب سربراہ سکی لی Ski Li کے مطابق، ’’اس سے ہمیں دنیا بھر میں سبقت مل گئی ہے۔‘‘
اس چارجر کو VOOC کا نام دیا گیا جو اس کمپنی کے تیار کردہ نئے فونز R7 اور R7 پلس میں دستیاب ہو گا تاہم اسے بعد میں اس کمپنی کے تمام سیٹوں میں فراہم کیا جائے گا۔
More Stories
تشدد پر مبنی واقعات کی لائیو سٹریمنگ کی روک تھام کیلئےفیس بک نے نئی پالیسی متعارف کرادی۔
زونگ فور جی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،کمپنی نے نئی آن لائن سروس متعارف کرادی۔
انسٹاگرام تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف۔