نیویارک (نیوز آن لائن/ٹی این این) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک نے لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت تشدد پر مبنی واقعات کی لائیو سٹریمنگ کرنے والے صارفین سے ہمیشہ کیلئے یہ سہولت چھین لی جائے گی۔فیس بک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ان کی طرف سے لائیو ویڈیو کے حوالے سے ون سٹرائیک پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت لائیو سٹریمنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو فوری طور پر اس سہولت سے محروم کردیا جائے گا۔ پہلی بار عدم تشدد کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو 30 روز تک کیلئے اس پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فیس بک کی خاتون نائب صدر گائی روزین نے اپنے بیان میں کہا کہ فیس بک پر متعارف کرائے جانے والے کمیونٹی سٹینڈرڈز لوگوں کی حفاظت کیلئے ہیں۔ہماری اس پالیسی کا مقصد لائیو ویڈیو کے آپشن کا منفی استعمال روکنا ہے ۔
تشدد پر مبنی واقعات کی لائیو سٹریمنگ کی روک تھام کیلئےفیس بک نے نئی پالیسی متعارف کرادی۔
More Stories
زونگ فور جی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،کمپنی نے نئی آن لائن سروس متعارف کرادی۔
انسٹاگرام تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف۔
کوالٹی کم کئے بغیر واٹس ایپ پر تصاویر ایک دوسرے سے شیئر کرنا آسان ہوگیا۔