نیو یارک (آن لائن/ٹی این این) واٹس ایپ مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے اور شاید ہی کوئی موبائل فون صارف ایسا ہو جو اسے استعمال نہ کرتا ہو۔ لوگ پیغامات کے علاوہ تصاویر اور دیگر مواد ارسال کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں تاہم تصاویر کے حوالے سے ایک مسئلہ درپیش آتا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے سے تصاویر کی کوالٹی کم ہو جاتی ہے۔ اب ماہرین نے کوالٹی کم کیے بغیر واٹس ایپ پر تصاویر بھیجنے کا ایک حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ انتہائی آسان ہے۔ آپ جو تصویر کسی کو بھیجنا چاہتے ہیں اس کا نام تبدیل کرکے ڈاٹ جے پی جی (.jpg)کی جگہ ڈاٹ ڈی او سی (.doc)لکھ دیں۔ اس طرح آپ کی اس تصویر کی نوعیت تبدیل ہو جائے گی۔ اب اسے بطور اٹیچ منٹ (دی پیپر کلپ آئیکن)کے ذریعے دوسرے شخص کو بھیج دیں اور اس شخص کو میسیج کرکے بتا دیں کہ وہ موصول ہونے پر اس فائل کے نام میں ڈاٹ ڈی او سی کو دوبارہ ڈاٹ جے پی جی کر لے۔ اس طرح جو فائل ایک دستایز کی صورت میں اس شخص کو ملے گی دوبارہ تصویر بن جائے گی اور اس کی کوالٹی بھی کم نہیں ہو گی۔اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ جو تصاویر بھیجنا چاہتے ہیں اسے کمپریس (Compress)کرکے ’زپ فائل‘ میں تبدیل کریں اور پھر وہ فائل مطلوبہ شخص کو بھیج دیں۔ وہ اس فائل کو ’اَن زپ‘ کرکے تصاویر حاصل کرلے گااور ان کا معیار بھی برقرار رہے گا۔
کوالٹی کم کئے بغیر واٹس ایپ پر تصاویر ایک دوسرے سے شیئر کرنا آسان ہوگیا۔
More Stories
تشدد پر مبنی واقعات کی لائیو سٹریمنگ کی روک تھام کیلئےفیس بک نے نئی پالیسی متعارف کرادی۔
زونگ فور جی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،کمپنی نے نئی آن لائن سروس متعارف کرادی۔
انسٹاگرام تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف۔