گلگت ( نامہ نگار)گلگت بلتستان میں جاری ٹیکس مخالف احتجاج اور لانگ مارچ کے بعد حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد کونسل کا اجلاس اور نوٹیفکیشن کیلئے کل حکومتی اورانجمن تاجران کے عہدے داران پر مشتمل ممبران اسلام آباد جائینگے ۔ اسلا م آباد سے ٹیکس کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں دھرنا جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ایڈاپٹشن 2012کی خاتمے کیلئے سفارشات پیش کرے گا اور ساتھ ہی گلگت بلتستان میں کام کرنے والے ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس نافذ کرنے کیلئے نئے قوانین وضع کیا جائے گا اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر جی بی کونسل کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ عوامی ایکشن حکومت کے سامنے رہنماوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی شرط رکھی تھی جس پر حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا لیکن آج دوپہر کو اہم سرکاری اداروں کی مداخلت کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے کچھ مطالبات منظور کر لئے گئے۔ لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے چارٹرڈ آف ڈیماڈ پر مطالبے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ یوں بلتستان سے گلگت کی طرف سے آنے والا لانگ مارچ قافلہ واپس بلتستان کی طرف روانہ کر دئے گئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا