روندو( نمائندہ خصوصی) بلتستان کے چاروں اضلاع سے لانگ لانگ مارچ میں شامل ایک ہزار سے ذیادہ گاڑیاں گلگت کی طرف رواں دواں ہیں رات کو سب ڈویژن روندو کے عوام نے بلتستان کے عوام کیلئے طعام کا انتظام کیا اور قائدین سمیت عوام نے سردی کے اس شدت میں عوام کے ساتھ رات سڑکوں پر گزارے۔ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان ممتاز عالم دین آغا سید علی رضوی نے اس حوالے سے خصوصی پیغام کے ذریعے گلگت بلتستان کے تمام عوام کو بھائی چارگی کا پیغام دیا ہے اور کہا کہ سردی کے اس عالم میں ہم عوام کیلئے نکلے ہیں اور عوامی حقوق لیکر ہی لوٹیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان تمام باشندے جنکا تعلق چاہئے کسی بھی مسلک سے ہوئے ہم سب اس دھرتی کی پہچان ہے ہم شیعہ ، سُنی اسماعیلی اہلحدیث نوربخشی اور دیوبندی جُدا جُدا نہیں ہے بلکہ ہم ایک قوم اور ایک طاقت ہے اور اسی طاقت کے ذریعے ہم گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پھیلانے والے قوتوں کا پیچھا کریں گے اور اُن سے قومی حقوق لیکر رہیں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سخت الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ فرقہ واریت کی سیاست کرکے عوام کو منتشر کرنا چاہتے ہیں ہم تمام فرقوں کے لوگ آپس میں بھائی ہیں ہمارے مسائل مشترک ہیں لہذا یہ اُنکی سوچ ہے کہ ہمیں ڈرا کر دھمکا کر خاموش کرایا جائے۔ اُنکا کہنا تھا پیٹرول اور ڈیزل کی کمی کے سبب عوام بہت ذیادہ ہیں لیکن گاڑیاں کم پڑھ رہی ہے ابھی سکردو سے مزید کئی سو گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل کا انتظام کرکے لانگ مارچ میں شامل ہونے کیلئے آرہے ہیں ہم اُن تمام لوگوں کا انتظار کریں گے اور ہمارا آخری پڑاو اتحاد چوک گلگت ہوگا جہاں ہم 2013 کی طرح بطور ایک منظم قوم کے بین المسالک ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کریں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا