سکردو(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وزیر امتیاز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاز غیر آئینی اور اس کے خلاف پورا گلگت بلتستان احتجاج کرنے پر مجبور ہے اور یہ لانگ مارچ گلگت بلتستان کا تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی لانگ مارچ ہے اور حکومت ہوش کے ناخن لیں اور ٹیکس کا فوری خاتمہ کرے ورنہ گلگت کے بجائے اسلام آباد کا روخ کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور گلگت بلتستان تحریک انصاف کے صدر راجہ جلال بھی لانگ مارچ میں شریک ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں گاڑیاں لانگ مارچ میں اور کارکن بھی شامل ہے انہوں نے کہا متنازعہ علاقے میں ٹیکس کا نفاذ کے خلاف ہیں انہوں نےکہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو آزمایا مگر انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ دیا اور متنازعہ علاقے میں ٹیکس نافذ کردیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا