گلگت(پ ر) استور سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات فرمان علی نے مقامی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا عوامی ایکشن کمیٹی اور ٹیکس مخالف عوامی قوتوں پر سخت الزام لگایا دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں شریک ایک ممبر نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ہمیں اُنکا عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے خلاف نازبیا الفاظ سُن کر انتہائی دکھ ہوا۔ اُنکا کہنا تھا کہ کہ کچھ لوگوں کو خطے میں ترقی ہضم نہیں ہورہا ہے اور یہی لوگ اس خطے کے معصوم عوام کو اُکسانے اور غیر ملکی ایجنڈے کو کامیابی دلانے کے لئے بر سرپیکار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلدحکومت ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی اور ان غیر ملکی ایجنڈوں کو اُن کے انجام تک پہنچائے۔اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کسی قسم کا کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہے جبکہ لوکل ٹیکس جو لگایا گیا تھا اُس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے اُنکا کہنا تھا کہ اس گروپ میں عوام کی نمائندگی کرنے والا کوئی شامل نہیں ہے بلکہ یہ گروپ خطے میں ایک مافیا کا کردار ادا کرنے لگی ہے۔ اُنہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ اگر الیکشن میں گیا توحیثیت معلوم ہوجائے گا عوام سے جوتیاں پڑیں گی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا