دنیا کی مقبول ترین سوشل رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے صارفین کے لیے حیرت انگریز آپشن متعارف کردیا۔

0 0

اسلام آباد( آن لائن نیوز ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سوشل رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے اب صارفین کے لیے حیرت انگریز آپشن متعارف کردیا۔ فیس بک نے اب چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو اتنا بہتر بنالیا ہے کہ اب اس سائٹ پر اگر کوئی صارف ایسی تصویر اپ لوڈ کرتا ہے، جس میں آپ بھی موجود ہو، تو وہ چاہے آپ کو ٹیگ نہ بھی کرے تو بھی آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اس امر سے آگاہ کردیا جائے گا۔یعنی ٹیگ کرنے کے آپشن کو آپ نے بند کر بھی رکھا ہو تو بھی اب اس طریقے سے بچنا ناممکن ہے۔نوٹیفکیشن کے بعد صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ اس تصویر میں خود کو ٹیگ کردے یا فیس بک کو رپورٹ کردے،اگر وہ آپ کو نامناسب لگے تو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website