شگر(عابدشگری)پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدروزیر عدیل شگری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی منشور تعلیم اورہیلتھ میں بہتری لانا ہے۔پی ٹی آئی حکومت میں آکر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتر پالیسی کیساتھ انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔بہتر تعلیم ادارے اور صحت کے مراکزکسی بھی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی جانب سے ان شعبوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ لیکن ہم حکومت میں آکر اس شعبوں میں بہتری لائیں گے۔گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور لوگوں کی خدمت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ سابقہ عوامی نمائندے پہلے ووٹ پھر کام کا وعدہ کرتے تھے لیکن ہم ووٹ بعد میں پہلے کام کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور تعلیمی اداروں میں کوئی بہتر اور مستقل پالیسی نہ ہونے اور عوامی نمائندوں کی جانب سے مسلسل عدم توجہی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں ۔ہمارے علاقے کی ننانوے فیصد آبادی غریب اور متوسط گھرانوں پر مشتمل ہے اور ان گھرانوں کیلئے یہی سرکاری تعلیمی ادارے واحد ذریعہ ہے جہاں وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلاسکیں۔انہوں نے بہتر کارکردگی پیش کرنے پر ہائیر سکینڈری سکول شگر کے رنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور اسے شگر کیلئے باعث فخر قراردیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کیلئے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے اور مستقبل میں سکول کی لیب کی قیام کیلئے اپنے جانب سے تعاؤن کا یقین دلایا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا