شگر(کرائم رپورٹر)شگر میں تعینات ضلعی آفیسران موج مستیاں عروج پر۔ سرکاری گاڑیوں اور فیول کا بے دریغ استعمال جاری۔ضلعی شگر کے بیشتر فنڈ آفیسران کی گاڑی فیول کی نذرہونے لگے۔بعض آفیسران نے شگر میں رہائش کے نام پر سرکاری کوارٹروں کو قبضہ جماکر لاکھوں سرکاری فنڈ سے گھریلو اشیاء اور فررنیچر خریدنے کے باؤجود شگر میں رہائش کے بجائے سکردو رہائش کو ترجیح دینے لگے۔نوزائید ضلع شگر جو کہ صوبائی حکومت کی عتاب کا شکار ہے۔ جہاں انہیں دیگر اضلاع کے مقابلے میں سب سے کم فنڈ جاری ہورہے ہیں وہاں اس وقت شگر میں تعینات سرکاری آفیسران کی موج و مستیاں عروج پر ہے۔ سرکاری گاڑیوں اور ان کے فیول کے بے دریغ استعمال بھی عروج پر ہے۔ذرائع کے مطابق شگر اضلاع کے بیشتر فنڈ ان آفیسران کی عیش و عشرت پر خرچ ہورہا ہے۔بیشتر سرکاری آفیسران روزانہ سکردو سے آتے جاتے ہیں جہاں ان کی فیول سرکار ی کھاتے سے وصول کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ایک محکمے کے سربراہ نے اپنے رہائش کیلئے سرکار سے کوارٹر الاٹ کرنے کے بعد اس میں ذاتی استعمال کیلئے سرکاری کی فنڈ سے لاکھوں روپے اخراجات کرنے کے باؤجود سکردو میں دوبارہ سرکاری رہائش حاصل کرلیا ہے۔جہاں شگر کی فنڈ سے خریدے گئے اشیاء منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا