نگر ( بیورو رپورٹ) بوڑھے ،جوان ،بچے،خواتین موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے سبب کلینکس میں جگہ کم پڑ گئی۔ کلینکس میں مریضوں کو آتا جاتا دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر گھرانے میں دو یا تین مریض ضرور ہیں شدید بخار، نزلہ ، زکام ،کھانسی ،سانس کی تکلیف ،ہڑی جوڑوں میں شدید درد اور پیچس جیسی موذی امراض نے ہر گھر سے دو یا تین افراد کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔علاقے میں صدقہ خیرات کے لئے عوامی سطح پر کوششیں جاری۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں ضلع نگر میں مختلف بیماریوں نے ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،ضوڑوں میں شدید درد،نزلہ ،سانس کا اکھڑنا ،کھانسی اور پیچس کے مرض نے ہر گھر کسی دو یا تین افرد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ لوگ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے سبب پرائیویٹ کلینکس کا رخ کر نے لگے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرایؤیٹ کلینکس میں چیکنگ کے بعد ادویات بھی اسی جگہ سے مل جاتی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں معائینے کے لئے وقت لگنے کے ساتھ ادویات بھی کلینکس ہی لینا پڑتی ہیں اس لئے چیکنگ بھی کلینکس میں کرا دیا جاتا ہے ۔ موسمی بیمایوں کی تعداد میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب عوامی سطح پر صدقہ خیرات کے ساتھ اجتماعی طور پر بھی اللہ کے نام پر رسم خدائی کیلئے بھی جد و جہد ہونے لگی ہے ۔ جبکہ بعض مریضوں کو گلگت ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت مخیر حضرات گلگت میں کلینکس سے اپنے پیاروں کا علاج معالجہ کر ا رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بیماریوں میں مبتلا ہونا شدید سردی کے سبب ہے یا قدرت کی طرف کی کوئی آزمائش اس پر غور کرنے کیلئے محکمۂ صحت نگر کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ضلع نگر مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں ، سرکاری ہسپتال اور نجی دوا خانوں میں جگہ پڑگئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا