شگر(عابدشگری)معیاری تعلیم وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ معیاری تعلیم اور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے علوم کے بغیر کائنات میں ہماری بقاء مشکل ہے۔تعلیم پر سرمایہ کاری سب سے منافع بخش سرمایہ کاری ہے۔لہذا والدین اپنے اولاد کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتا نہ کریں۔پرائیویٹ سکولز معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے سب سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسمبلی عمران ندیم،سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی اور دیگر نے ایگل ہائٹس پبلک سکول شگر میں سالانہ امتحان کی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ایگل ہائٹس پبلک سکول شگر کی سالانہ نتائج کا علان کردیا گیا۔ سالانہ نتائج کا تناسب 100فیصد رہا ۔نتائج کے مطابق کلاس فورتھ میں امجد علی نے پہلی،تنویر نے دوسری اوروجہیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کلاس سوم میں صابینہ نے اول،بابر نے دوم اور انشال ا ور ثاقب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کلاس دوسری میں نادیہ نے پہلی،سویرا عابدنے دوسری اورمعصومہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ون کلاس میں تہذیب زہرا اول،دیا زہرا ور سکینہ دوم اورمدیحہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔پریپ میں زینب نے پہلی،کاشف نے دوسری اور راحت نے تسری پوزیشن حاصل کی۔ نرسری نے شناور سجاد نے اول،شایا ن عابداور حسینہ نے دوسری اورمحمد رضا نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کا اعلان ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی ممبر اسمبلی عمران ندیم اور صدارت سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شگر کی لوگوں کو تعلیم کے بارے میں شعور پیدا ہونا شروع ہوچکا ہے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔معیاری تعلیم کے بغیر دنیا سے مقابلہ ناممکن ہے ۔ تعلیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں۔ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر ہماری بقاء مشکل میں ہوگا۔ لہذا والدین اپنے اولادوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتا نہ کریں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کا معیاری تعلیم کیلئے کوشش قابل ستائش ہے۔یہ دور مقابلے کا دور ہے اور مقابلے کیلئے اساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگا کہ وہ جدید طریقہ تدریس کے مطابق بچوں کو پڑھائیں ۔تقریب کے آخر میں پوزیشن پولڈر طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا