گلگت ( نمائندہ خصوصی) جماعت اسماعلیہ کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان غذر اور ہنزہ کا دورہ مکمل کر نے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ گلگت آئیرپورٹ پر گونرر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انکو الوداع کیا۔ پرنس کریم آغا خان اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں یاسین پہنچے جہاں فرقہ اسماعلیہ کے لاکھوں افراد نے دیدار گاہ میں انکا دیدار کیا دوسرے مرحلے میں ہنزہ میں اسماعیلی عوام نے اُنکا پرتباک استقبال کیا۔گلگت بلتستان بھر سے پیروکاروں کی آنکھیں حاضر امام کو دیکھنے کیلئے دور دراز علاقوں کو جوق درجوق یایسن اور ہنزہ پونچے جہاں اُنہوں نے اپنے پیروکاروں کو سماں دیدنی کرائی۔ اسماعیلی ریجنل کونسل اور مقامی حکومت کی اشتراک سے پورے گلگت بلتستان میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ مقامی حکومت کی ہدایت پر پولیس ،جی بی سکائوٹس اوررینجرز کے دستے مختلف مقامات پر تعینات کئے گئے تھے جبکہ دوسری جانب امامیہ بوائے سکائوٹس ، امامیہ اسماعلیہ بوائے سکائوٹس اوررضاکاروں کی بڑی تعدادمقررہ راستوں پر استقبال کیلئے چوکس رہے۔ گلگت بلتستان کے تمام طبقہ فکر نے رواداری کی بہترین مثالیں قائم کرتے ہوئے جگہ جگہ ویلکم بینرز لگا کر پرنس کریم آغان خان کی آمد کے ویلکم کیا۔ دوسری طرف ضلع نگر کے عوام نےخصوصی طور پر دیدار کے لئے آنے والے عوام کے لئے بجلی کی فراہمی سمیت نگر بوائے سکائوٹس کے دستے استقبال فراہم کئے۔ضلع غذر میں اہل سنت مکتب دیوبند کے عمائدین نے بھی بھائی چارگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے استقبالیہ کیمپ لگا کر دور دراز سے آنے والے مہمانوں کی بھرپور تواضع کی ۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے اُن سے دورے کو گلگت بلتستان کیلئے اُمید کی ایک کرن قرار دیا ہے کیونکہ ماضی میں آغان ڈولپمنٹ نیٹ ورک نے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی اور تعلیم کیلئے بیش بہا خدمات سرانجام دیئے ہیں، اُنکے اس دورے سے گلگت بلتستان میں بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے ایک نئی راہ کھلی ہے ماضی میں اُنکے مسالک پر کفر اور شرک کے فتوے لگانے والوں نے بھی اس بار زندہ دلی کا مظاہرہ کراتے ہوئے اُنکا خیرمقدم کیا ہے جوکہ معاشرے میں بڑی تبدیلی ہے۔پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دس روزہ دورے پر ہیں اور پاکستان بھر میں مختلف سماجی خدمت گاروں سےملاقات کریں گے۔ دوسری طرف عوامی حلقوں کا اس اہم دورے کے حوالے سے کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اسماعیلی جماعت کے روحانی پیشواہ پرنس کریم آغا خان کےساٹھ سالہ امامت کی ڈائمنڈ جوبلی دربار کے موقع پر اسماعیلی جماعت کیساتھ امن و امان ، بھائی چارگی اور بھر پور تعاون کا مظاہرہ کر کے دنیا کی تاریخ میں عظیم مثال قائم کر دیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا