شگر(عابدشگری) پاک فوج کی جانب سے شگر کے تسر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ایک روزہ اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کا لوگوں کی بیماریوں کا معائنہ کیا گیا۔جبکہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔چیک اپ کرنے عوام کا ازدھام امڈ آیا۔میڈیکل کیمپ میں 2779مریضوں اور لوگوں کا مفت چیک اپ کیا گیا جس میں 715مرد937 خواتین اور 857بچے شامل تھے۔میڈیکل کیمپ میں 10آرمی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ جس میں سے دو لیڈی ڈاکٹر بھی شامل تھا۔ جبکہ ایک میڈیکل سپیشلسٹ اور ایک سرجیکل سپیشلسٹ ٹیم میں شامل تھا۔ڈاکٹروں نے تسر اور باشہ سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور لوگوں کا چیک اپ کیا ۔ ساتھ ہی انہیں مفت ادوایات بھی فراہم کیا گیا۔ لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کی انعقا د پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و یا جنگ پاک فوج لوگوں کی خدمات کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں۔ ہم پاک فوج کی اس اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاک فوج کے ذرائع کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ آئندہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔
پاک فوج کی جانب سے شگر کے تسر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ایک روزہ اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کا لوگوں کی بیماریوں کا معائنہ کیا گیااور ادویات بھی فراہم کی گئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا