گانچھے(زاہد حلیم) محکمہ برقیات ضلع گانچھے کی نا اہلی کی وجہ سے سب ڈویژن مشہ بروم میں بجلی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، کندوس بجلی گھر کی کروڑوں روپے مالیت کی مشینری نا تجربہ کار عملے کے ہاتھوں لگنے سے مشینیں جل گئی جس سے پورا علاقہ ادو ہفتوں سے مکمل تاریکی ڈوبی ہوئی ہے، بجلی کی بندش سے لوگوں کی معمولات زندگی درہم برہم، کاروبار مفلوج جبکہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی شدید طور پر متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے لاگت سے بنائی گئی کندوس بجلی گھر کی مشینری کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ برقیات ضلع گانچھے کی طرف سے ایک اورسیر کو ذمہ داری سونپی ہے لیکن مشینوں کی دیکھ بھال کرنے کے بجائے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کو لائن مینوں کے حوالے کر کے خود خپلو میں ڈھیرا لگایا ہوا ہے۔ ایک مصدقہ ذرائع کے مطابق کندوس بجلی گھر میں تعینات عملے مشینیں چلانے کے اہل نہیں ہے اور زیادہ تر ان پڑھ اور تعلیمی قابلیت انڈر میٹرک ہے جن کے پاس کوئی خاطرخواہ تجربہ نہیں ہے، بجلی کی بندش سے عوام سراپا احتجاج ہے، مختلف عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ برقیات حالات کی سنگینی کو جلد سمجھیں اور بجلی کو جلدبحال کریں بجلی گھر میں جس اورسیر کی ڈیوٹی ہے انہیں مکمل طور پر وہاں تعینات کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار پورے علاقے میں بڑھائیں گےپھر ذمہ داری محکمہ برقیات پر ہو گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا