گلگت( بیورورپورٹ) سہہ ماہی بنیادوں پر منعقد ہونے والے سہہ ماہی پرنسلز کورڈنیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکرٹیری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ نے گلگت بلتتسان کے تمام کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے قوانین مرتب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا یہ بھی کہا تھا کہ تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے طریقہ کار کو عملی صورت دینے کی کاویشں جاری ہے جن میں طلبہ طالبات کے ماہانہ ٹیسٹ،انٹرویو کمیپ کا اہتمام،نگرانی کا بہترین نظام اور کلاس آبزرویشن شامل ہیں۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کیلئے شاباش اور ناقص کارکردگی دکھانے اساتذہ کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا،دوبارہ کارکردگی بہتر نہ بنانے کی صورت میں سزا کا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں تبادلہ اور اسے سی آر کی بنیاد پر اگلے گریڈ میں ترقی نہ دینا شامل ہے اور یہی اصول کالجوں کے پرنسپلز پر بھی لاگو ہوگا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا