نگر ( اقبال راجوا) ڈپٹی کمشنر نگر گپہ ویلی اور آس پا س میں لینڈ مافیا کو عوامی مشترکہ چراگاہوں پر قبضہ ہونے سے بچائیں ، چھلت چھپروٹ کی عوام کا ڈپتی کمشنر نگر نوید احمدسے مطالبہ ۔ ان دنوں چھلت چھپروٹ کی عوام لینڈ مافیا کا گپہ ویلی روڑ کا عوامی تعمیر کے بعد مختلف علاقوں میں چھلت چھپروٹ کی مشترکہ عوامی چراگاہوں پر قبضے کرنے کے سبب پریشاانی میں مبتلا ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ لیں ڈ مافیا ہماری مشترکہ چراگاہوں اوری قیمتی اراضیات پر رات کے اندھیروں میں جا کر دیواریں تعمیرکر کے قبضہ کر رہے ہے ۔ اس لئے ہم ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی اور غیر روایتی اقدام اورقبضہ مافیا کے خلاف زمینوں کی ترقی حیثیت کے لئے کوئی قانون مقرر ہونے تک دفعہ 144کرے اور ہماری چراگاہوں پر قبضہ ہونے سے محفوظ رکھیں۔ قبضہ مافیا کی زمینوں پر قبضہ ہونے کی صورت میں سیاحوں کو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا مقصد باقی نہیں رہے گا۔ عوامی حلقوں نے مذید مطالبہ کیا ہے کہ گپہ ویلی روڑصرف سیاحت کے فروغ اور اس سے علاقے کی عوام کی معیشت میں بہتری کے لئے تعمیر کی گئی نہ کہ قبضہ مافیا کو ان خوبصورت مناظر سے بھر پور علاقوں پر قبضہ کرانے کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ قدیم آباد زمینوں اور زاتی ملکیتی زمینوں کے پورا علاقہ گواہ ہے اور ان خندانوں سے واقف ہے جن کی زمینیں کئی پشتوں سے آباد ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نگر فوری طور پر چھلت چھپروٹ کی عمائدین کا مشترکہ جرگہ بلا کر زمینوں کے روایتی اور رواجی اصولوں کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف قرار واقعی اقدامات اٹھائیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا