گلگت(پ ر)وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے کمشنر ان لینڈ ریونیو گلگت بلتستان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ آج پیر کے روز سے بینکوں میں رقوم کی ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا سلسہ بند کیا جائے جبکہ وزارت امور کشمیر کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد کمشنر ان لینڈ ریونیو گلگت نےان تمام شیڈول بینکوں کو ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی سے روک دیا ہے اور آج باضابطہ نوٹفکیشن جاری ہونے کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا. اس حوالے سے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کی وزیر اعظم پاکستان سے باضابطہ منظوری کے بعد گلگت بلتستان کونسل کے شق نمبر P-39 جس کے تحت بینکوں سے رقوم کی ترسیل پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا کو ختم کر دیا گیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا