گلگت( پ۔ر) استور سپریم کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ستر سالہ آزادی ،استور بشمول گلگت بلتستان کی محرومیاں کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر غلام عباس نے کی جبکہ سیمینار کی میزبانی استور سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے کی جس میں گلگت بلتستان کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات دانشوروں، صحافیوں اور زندگی کے دیگر طبقاہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں موضوع کے اعتبار سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور آخر میں ایک کمیٹی معروف دانشور عنایت اللہ شمالی کی قیادت میں تشکیل دی گئی۔ کمیٹی گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے آئینی حقوق، سی پیک میں گلگت بلتستان کا حصہ دلانے اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مشاورت کرتے گی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جدو جہد کی حمایت کی گئی۔ کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کو ایک مشترکہ لائحہ عمل پر متفق کرنے کیلئے کام کرے گی۔ اجلاس میں اتفاق سے اس کمیٹی کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کے کنوینئر عنایت اللہ شمالی، دیگر ارکان میں سید جعفر شاہ، ڈاکٹر غلام عباس، طاہر ایوب، حشمت اللہ خان، مولانا سلطان رئیس، سلطان مدد، سید یعسب الدین، ہدایت اللہ، اختر، محمد نصیر خان، شجاعت علی خان، کاشف بونجوی، کیپٹن(ر) شفیع، رضوان علی، انجینئر اسماعیل اور پروفیسر جمشید شامل ہیں۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے گلگت بلتستان سپریم کونسل باڑی کی تشکیل کیلئے اس کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کرنے کا عہد کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا جو دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات میں گرفتار ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا