سکردو (زاہد حلیم )علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ بلتستان کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب نہ کرنا عوام کو گراں گزرا ہے۔ وہ فقط مسلم لیگ ن کا وزیراعظم نہیں ہے بلکہ اس ملک اور پاکستانی عوام کا وزیراعظم ہے۔ انہوں نے جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سکردو شہر آتے تو عوام ان کا بھر پور طریقے سے استقبال کرتے بلتستان کے عوام اتنا کم ظرف اور چھوٹے دل والے نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے کیے گئے اعلانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی اور سکردو گلگت روڈ عوام کا درینہ مطالبہ تھا جسے وزیراعظم نے منظور کر کے عوام دل جیت لیا۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی آئینی تشخص کے تعین ہونے تک یہاں کے عوام پر مختلف ٹیکس لگانا ظلم ہے۔ حکومت پہلے گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کی طرح آئینی اور قانون حقوق دے پھر ہر قسم کا ٹیکس دینگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہادر عوام نےاس خطے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرا کر پاکستان کو پلیٹ میں دی لیکن افسوس ہے کہ ہماری قومی وفاداری کو شک کی بنیاد پر دیکھا جاتا ہے اور الحاق پاکستان سے آج تک اس خطے کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کا کچھ حصہ ہے یا نہیں اس سے عوام کو جلد آگاہ کریں۔ یوم سیاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے وہاں خواتین کی عصمت دری بھی کرتی ہے لیکن انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرنا ہمارا قومی ملی مذہبی اور انسانی فریضہ ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا