وطن کے مسائل کو سوشل میڈیا پر کون اجاگر کریں؟

0 0

سوشل میڈیا دو الفاظ کا مرکب ہے سوشل مطلب سماج میڈیا مطلب ذرائع ابلاغ یعنی پیغام رسانی کا ایسا آلہ ہیے جس کے ذریعے آپ اپنی بات کو دنیا تک باآسانی سے پہنچا سکتے ہیں
جدید دور سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت سے کوئی بھی ذی شعور شخص انکار نہیں کر سکتا اس کی وساطت سے ہم اپنے ارد گرد کے احوال سے تمام صارفین کو آگاہ رکھ سکتے ہیں ساتھ ہی مختلف موضوعات مثلاً تعلیم،روزگار،صحت، ماحول،ثقافت، پر گفتگو کرسکتے ہیں اور ان کو بحث ومباحثہ کا حصہ بنا سکتے ہیں اور مسائل کا کوئی نہ کوئی موثر حل بھی نکال سکتے ہیں ۔
لیکن یہ بات کافی مایوس کن ہے کہ مادر وطن گلگت بلتستان کے اکثر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بنی گالا،رائیونڈ،اور لاڑکانہ کی شان میں شبانہ روز قصیدے خوانی کرتے رہتے ہیں اور ان کی آل اولاد رہن سہن،اور ان کے طرز زندگی کو موضوع بنا کر اپنا سارا وقت ضائع کرتے ہیں۔
پھر اپنی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ہاتھ پر ہاتھ دھرے کسی مسیحا کے انتظار میں رہتے ہیں کہ فلاں وزیر صاحب یا مشیر صاحب آئیں گے اور ہماری بے قراری کو قرار آئے گا۔
ان آقاؤں کو حسب روایت اپنی ٹوپی اور چوغہ پہنا کر شاندار استقبال کرتے ہیں اور وہ ہماری سادہ لوح قوم کو تین چار جھوٹے اعلانات کر کے واپس چلے جاتے ہیں ۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب تک آپ اپنے مسائل پر آواز نہیں اٹھائیں گے اور ان کو سوشل میڈیا پر اجاگر نہیں کریں گے اس وقت تک دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کچھ نہیں دے سکتی ہیں کیونکہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو ہمیشہ اپنے مسائل کو اربابِ اختیار تک پہنچانے کی سکت اور قوت رکھتی ہیں اور ان پر گفتگو کر کے دنیا کو قائل کرسکتے ہیں۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

خدارا میری گلگت بلتستان کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ دوستوں گزارش ہیے کہ آپ دھرتی ماں گلگت بلتستان کا فرزند ہونے کا حق ادا کریں اور اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے خطے کی سیاسی،معاشی،سماجی، ثقافتی، تعلیمی، اور ماحول جیسے موضوعات کو زیر بحث لائیں اور ان سوشل میڈیا پر اجاگر کریں اور ایک باشعور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہونے کا ثبوت دیں اور قوم کی خدمت کو اپنا فریضہ بنا لیں اور آنے والی نسلیں آپ کی جہد و جہد کو خراجِ تحسین پیش کرسکیں اور آپ کی ایک پوسٹ، ٹویٹ سے پڑھنے اور دیکھنے والوں کے ذہن پر کوئی مثبت اثر ہو اور دماغوں کے بند دریچے کھل جائیں آپ کی پوسٹ اگر کسی کے دماغ پر شعور کا کنکر نہیں پھینکتی تو پھر آپ کو کوئی حق نہیں کہ اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کریں۔

ازقلم شجاعت حسین بلتستانی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website