عبوری صوبہ اخر ہے کیا؟

0 0

میری نظر اچانک حیاتِ شیخ چلی منشی سجاد حسین کی تصنیف کردہ سوانحِ عمری پر پڑی جس میں اس مشہور کردار کے حالات ظریفانہ طور پر بیان کیے گئے ہیں ۔ اس کتاب کےایک صفحہ پر مصنف لکھتے ہے
“مرزا شاہ نواز بیگ قاقشال جب اکبر کی طرف سے ابراہیم عادل شاہ کے پاس سفارت پر گیا، ابراہیم نے اکبر اعظم کے لیے بہت سے تحفے دیے اس میں تمباکو کا بھی ایک ڈبہ تھا۔ یہ نئی چیز جب دربار اکبری میں پہنچی اس پر بڑے مباحثے ہوئے۔ آخر خاص طبیب شاہی شفاء الملک کے امتحان اور مشورے کے بعد تمباکو حقے میں بھرا گیا اور سر دربار اکبر کے سامنے پیش ہوا۔ شیخ نے اس کے پینے سے بے محابا اختلاف کیا اور وجہ یہ بیان کی کہ چلم سے جس طرح دھواں کھچ کے منہ میں پہنچتا ہے، اگر کوئی چنگاری پیٹ میں اتر جائے تو غضب ہی ہوجائے”

بلکل اس طرح حکومت پاکستان بھی سر زمین بے آئین گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی ایک نئی چیز تحفہ دینا چاہتی ہے میرا مطلب عبوری صوبہ ہے اس نئی چیز پر گلگت بلتستان کے لوگوں میں بڑی بحث چھڑی ہوئی ہے ۔
کیا گلگت بلتستان کے لوگوں کو چلم سے دھواں کھج نا چاہی ہے یا نہیں ؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے اس دھواں کو کھج نا چاہی ہے لیکن کچھ لوگوں کا یہی خیال ہے کہ چنگاری پیٹ پر اتر جائے تو عضیب ہو جائے گا ۔
وفاقی وزیر قانون فاروق نسیم کے بیان کے بعد تو یہی لگا رہا ہے سحچ مھچ جنگاری پیٹ پر اتر جائے گی نیا تحفہ یعنی عبوری صوبہ کے بعد بھی الیکشن پاکستان کے ساتھ نہیں ہونگے تو عبوری صوبہ بنانے کا کیا فائدہ ۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کا سب سے اہم مسلئہ ہی یہی ہے کہ لوگوں تک پانچ سال کی ADPs نہیں پہنچتی ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو 2023 میں اپنی مدت پوری کر گی جب کہ گلگت بلتستان حکومت کی مدت تقریباً دو سال رہے جانگے پاکستان میں بننے والی نئی حکومت پھر پچھلے حکومتوں کی طرح دو سال کی ADP کھا جائے گئی ۔ اس علاہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عبوری صوبہ 74 سال کے محرمیوں کا ازالہ کر گا ؟ کیا عبوری صوبے ہی تمام مسائل کا حل ہے ؟ کیا عبوری صوبے کے بعد تمام مسائل حل ہونگے ؟ سب سے اہم سوال کیا عبوری صوبہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے خلاف نہیں ؟ کیا حکومت پاکستان ، گلگت بلتستان کے لوگوں کو کشمیر کی طرز پر سیٹ اپ نہیں دے سکتی ہے؟

گلگت بلتستان کے نمائندوں کو چاہی ہے کی ان تمام سوالوں کے جوابات تلاش کریں اور لوگوں کی مرضی کے مطابق کوئی فیصلہ کریں ۔ نمائندے تو ایک مہینے سے باری باری دبئی ایکسپو پر ناچنے پر مصروف ہیں ۔
چنگاری پیٹ پر اتر جائے تو پیٹ تو عوام کی ہی جلے گی ان کا کیا جائے گا ۔
اور اگر عبوری صوبہ بنانے سے پہلے تحریک انصاف کی حکومت گر جاتی ہے تو پھر عبوری صوبہ والی بات ہی ختم ہو جائے گی۔

 

تحریر: مظاہر بیگ سوتو

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website