گلگت(ٹی این این )عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انجمن حسینیہ نگر کا اہم اجلاس مورخہ 4فروری بروز جمعہ گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا
اجلاس میں انجمن حسینیہ نگر کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر سجاد ، سیکرٹری جنرل سجاد شیرالیاٹ اورممبر سپریم کونسل پروفیسر ذاکر حسین نے انجمن حسینیہ نگر کی نمائندگی کی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین کی قیادت میں جنرل سیکرٹری مولانا تنویر حیدری ، کو آرڈنیٹر گلگت جہانزیب انقلابی ، مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی ، صدر ضلع گلگت حکیم خان ، سیکرٹری انفارمیشن یوتھ زبیر احمد اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں گزشتہ دنوں عوامی ایکشن کمیٹی کی انجمن حسینیہ نگر اور پشتنی باشندگان کے بیچ مصالحتی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر گفت وشنید ہوئی اور ان غلط فہمیوں کو دور کیا گیا
انجمن۔حسینیہ نگر کے زمداران نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مصالحتی کردار اور اس روز پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے پر عوامی ایکشن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے وضاحت کی کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا عوامی پلیٹ فارم ہے اور ہم سب عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ ہیں
اس روز عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے دو اجلاسوں کے بعد میڈیا پہ کچھ ایسی باتیں سامنے آئیں جن کی وجہ سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جوکہ نہیں ہونا چاہئے تھا ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ان مصالحتی کوششوں کی قدر کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی نے اس روز پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا اور ان لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو عوام میں مذہبی ، لسانی و علاقائی تعصب پھیلاکر گلگت کے امن کو تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین نے انجمن حسینیہ نگر کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کا فورم ہے اور بلاتفریق گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے عوامی ایکشن کمیٹی کو سب سے پہلے گلگت بلتستان کا امن عزیز ہے بعض عناصر گلگت بلتستان کی عوام کو آپس میں لڑا کر امن کو تباہ کرکے ہمارے وسائل کو ہتھیانا چاہتے ہیں گلگت بلتستان کی عوام سازشوں کو سمجھیں اور آپس میں لڑنے کی بجائے اپنے وسائل کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائیں عوامی ایکشن کمیٹی کسی صورت عوامی ملکیتی زمینوں کو خالصہ کے نام پر قبضے کی اجازت نہیں دیگی۔
گلگت بلتستان کی عوام سازشوں کو سمجھیں اور آپس میں لڑنے کی بجائے اپنے وسائل کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائیں عوامی ایکشن کمیٹی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا